Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ برین ہیمبریج کا شکار ہوگیا، حالت تشویشناک

پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاری اور اسکے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا
شائع 21 ستمبر 2023 03:49pm
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل

لاہور میں مدرسے کے قاری نے چھٹی کرنے پر بچے کومبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے بچے برین ہیمبریج ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ملت پارک پکی ٹھٹھی میں پیش آیا۔

منگل کے روز انس بارش کے باعث مدرسے نہ جا سکا، بدھ کے روز بچہ جب مدرسے گیا، تو قاری شعیب اور اس کے دو ساتھیوں نے 13 سالہ انس پر تشدد کرنا شروع کردیا۔

قاری اور اس کے ساتھیوں نے بچے کو اٹھا کر زمین پر پٹخا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ قاری اور اس کے ساتھی خود ہی بچے کو ہوش دلانے کی کوشش کرتے رہے۔

رات تک گھر نہ پہنچنے پر بچے کے والدین نے مدرسے جا کر دیکھا، تو بچہ وہاں بے ہوش پڑا تھا۔

گھر والے بچے کو فوری طور پر اسپتال لیکر گئے، تو ڈاکٹروں نے کہا کہ بچے کو تشدد کے باعث برین ہیمبریج ہوگیا ہے۔

بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاری شعیب اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔

lahore

Punjab police