Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد، گریبان سے پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا

شہری کے ساتھ موجود خاتون پولیس اہلکاروں سے معافیاں مانگتی رہی
شائع 21 ستمبر 2023 03:17pm

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری پر تشدد کیا اور گریبان سے پکڑ کر گاڑی میں بٹھا کرلے گئے، جب کہ ایک خاتون اہلکاروں سے معافی مانگتی رہی۔

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری کو پر تشدد کیا، اور اہلکار شہری کو گریبان سے گھسیٹتے ہوئے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں اور شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اس دوران شہری کے ساتھ موجود خاتون پولیس اہلکاروں سے معافیاں مانگتی رہی، تاہم ٹریفک اہلکاروں نے متعلقہ تھانے کی پولیس بلا کرشہری کو گرفتارکروا دیا۔

دوسری جانب حکام سے واقعے سے متعلق دریافت کیا گیا لیکن ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف نہیں دیا گیا۔

اسلام آباد

islamabad police