Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کا کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ

نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے حساس اداروں سے افسران مانگ لیے
شائع 21 ستمبر 2023 02:42pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نیب ںے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگے ہیں۔

نیب نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے چیئرمین نیب کی منظوری سے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

نیب نے اپنے خط میں اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے ہیں۔

نیب حکام کے مطابق نیب میں تمام خالی آسامیوں پرفوری تقرریاں کردی جائیں گی، اور ڈپٹی چیئرمین نیب اورپراسیکیوٹرجنرل کے عہدوں پرمستقل افسران کا تقررکردیا جائے گا، حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے۔

NAB

NAB CASES

NAB Court