Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل حارث رؤف کو فٹ قراردے دیا گیا

کھلاڑی ورلڈ کپ سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں، بی سی بی
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 02:30pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

فاسٹ باؤلر حارث روف مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے تیار ہیں، اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلر حارث روف مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے باولنگ کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ حارث رؤف ورلڈ کپ کی سلیکشن کے لئے دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران ان فٹ ہوگئے تھے، اور دونوں کھلاڑی میچ میں بیٹنگ کے لئے بھی نہیں آئے تھے، اور اس میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز کی شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی کھلاڑی ہمارے بولرز کیخلاف پلان بنا کر آئے تھے، بابر اعظم

بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر ٹیم کی خراب کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ہمارے بولرز کے خلاف پلان بنا کر آئے تھے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، بھارت 228 رنز کے بڑے مارجن سے کامیاب

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے مزید کہا کہ ہم نے کسی شعبے میں بھی اچھا نہیں کھیلا، جب کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ہمارے بولرز کے خلاف اٹیکنگ کرکٹ کھیلی۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Haris Rauf