Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنڈی بھٹیاں: موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

مسافر وین لاہور سے سرگودھا جا رہی تھی
شائع 21 ستمبر 2023 01:04pm

موٹر وے ایم ٹو پر لاہور سے سرگودھا جانے والی تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پنڈی بھٹیاں میں موٹروے ایم ٹو پرتیز رفتار مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مسافر وین لاہور سے سرگودھا جا رہی تھی، اور تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

traffic accident

Accident

Road Accident

bus accident

Motorway Accident