Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمارا ہدف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے، نگراں وزیر خارجہ

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں اضافہ ہوا، جلیل عباس
شائع 21 ستمبر 2023 12:26pm
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو۔ فوٹو — اسکرین گریب
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو۔ فوٹو — اسکرین گریب

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ ہمارا بنیادی ہدف پاکستان میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔

ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے مشروط ہے، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک پاکستان کے بڑے شراکت دار ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہت زیادہ مواقع موجود ہیں، لہٰذا خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا بڑا ہدف عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے، ایس آئی سی ایف کے تحت 5 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر کیے ہیں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے خلیجی ملکوں سے معاہدے ہوں گے۔

نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کا ایک بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے، چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی، سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت اور ریلوے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

اپنے انٹرویو میں جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں، دہشت گرد گروپ ہمسایہ ممالک سے کارروائیوں میں ملوث ہیں، لہٰذا افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف پاکستان میں حملوں پر کارروائی کرے اور اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے کو یقینی بنائے۔

New York

general elections 2023

JALIL ABBAS JILANI