رونالڈو کیساتھ ایرانی لڑکی کی موجودگی سے طوفان کھڑا ہوگیا
حال میں ہی سعودی فٹ بال کلب ’النصر‘ کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو ایران پہنچے، جہاں ان کا پُرتباک استقبال کیا گیا لیکن تصویر میں ایک ایرانی لڑکی کی موجودگی نے کئی سوال اٹھا دیے۔
رونالڈو کے استقبال کے لیے جانے والی ایک نوجوان ایرانی لڑکی کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا ہے۔
تصاویر میں ایرانی پرسیپولیس کلب کے سی ای او رضا درویش رونالڈو کے ساتھ موجود ہیں اور ان کے ساتھ ایک لڑکی بھی موجود ہے، جس سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی سوالات اٹھا دیے گئے ہیں۔
لڑکی کے حوالے سے کچھ لوگوں کا ماننا تھا کہ رونالڈو کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی ایک مترجم ہے۔
برنا ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑکی پرسیپولیس کلب کے سی ای او کی بیٹی ہے، جس نے اپنے والد کے ساتھ شرکت کی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ملاقات میں لڑکی کی موجودگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارے اہلکاروں میں اقربا پروری کا کلچر زور پکڑتا جارہا ہے۔
ایک سوال یہ بھی سامنے آیا کہ پرسیپولیس کلب کے سی ای او کی بیٹی کی اس گروپ میں موجودگی کا کیا جواز ہے اور اس کی کیا زمہ داری تھی۔
لڑکی موجودگی پرتنقید صرف سوشل میڈیا تک نہیں رہی بلکہ فارس نیوزی ایجنسی کے مطابق بعض افراد کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا اگر پرسیپولیس کلب اس لڑکی کی موجودگی کے بارے میں وضاحت کردے۔
مزید کہا کہ اگر وہ سی ای او کی بیٹی ہے، تو کلب کے ڈائریکٹر اپنے عہدے کا فائدہ کیوں اٹھا رہے ہیں؟
Comments are closed on this story.