Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آج توٹرک بھر کر نیب کے کیسز کا ریکارڈ آرہا ہے، جج احتساب عدالت

رجسڑار آفس نے کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دیں
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 01:20pm

رجسڑار آفس نے کیسز کی فہرست احتساب عدالت کوبھجوا دیں، جج محمد بشیر نے کہا کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے۔

نیب کے کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، رجسڑار آفس نے کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دی ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں آج تمام کیسز کا ریکارڈ پیش کردیا گیا ہے، اور نیب پراسیکیوٹر نے ریکارڈ پیش کرنے کا بتادیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے ججزبھی تعینات کئے جائیں گے، جب کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو اور تین کا اسٹاف بھی واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نمبر ایک میں جج محمد بشیر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفرعباسی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ کیسزکاریکارڈ عدالت میں پیش کرنا ہے۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کو کالعدم دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیب نے عمران خان کیخلاف ٹیلی تھون فنڈز کے غلط استعمال کا کیس بھی تیار کرلیا

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نیب عدالتوں میں آصف زرداری، یوسف رضاگیلانی، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار شرجیل انعام میمن ، ڈاکٹر عاصم حسین، مصطفی کمال کے کیسز سمیت متعدد کیسز واپس آگئے ہیں۔

نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کی ہے۔

نیب نے آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس کھولنے کی درخواست دائر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں جبکہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس بھی کھل گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا، اس کے علاوہ مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی کے خلاف کیسز بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس بھی کھل گیا ہے، جب کہ ملک بھر کی احتساب عدالتوں میں کرپشن کیسز دوبارہ کھولنے کیلئے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔

NAB

NAB CASES

NAB Court