Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

میپ میں غلط راستہ بتانے پر گوگل کیخلاف مقدمہ

گاڑی چلاتا شخص گوگل میپس کی ہدایات پرعمل کے دوران پُل میں گرنے سے ہلاک ہوگیا
شائع 21 ستمبر 2023 10:23am
تصویر: ٹیلی گراف انڈیا۔کام
تصویر: ٹیلی گراف انڈیا۔کام

شمالی کیرولائنا کے ایک شخص کے اہل خانہ نے گوگل میپس کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے کار پُل سے نیچے گرنے کے باعث اُس کی ہلاکت پرٹیکنالوجی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

اہل خانہ نے گوگل کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسے حادثے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن وہ اپنے نیویگیشن سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام رہا۔

ویک کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں منگل کے روز دائر مقدمے کے مطابق 30 ستمبر 2022 کو فلپ پیکسن اپنی جیپ گلیڈی ایٹرز کے ہکوری میں سنو کریک میں گرنے سے ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

پیکسن اپنی بیٹی کی نویں سالگرہ کی تقریب سے گھر جا رہے تھے جب گوگل میپس نے مبینہ طور پرانہیں ایک پل عبور کرنے کی ہدایت کی جو 9 سال قبل منہدم ہو گیا تھا اور اس کی کبھی مرمت نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

کیا آپ اپنی ذاتی تصاویر انٹرنیٹ پر پھیلنے سے پریشان ہیں، گوگل نے حل فراہم کردیا

گوگل پاکستان میں الیکشن کے مطالبے سے دستبردار

پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل کا خاص ڈوڈل

ان کی اہلیہ الیسیا پیکسن کا کہنا تھا کہ ’ہماری بیٹیاں پوچھتی ہیں کہ ان کے والد کی موت کیسے اور کیوں ہوئی اور میں ان الفاظ سے محروم ہوں جو وہ سمجھ سکتی ہیں کیونکہ مجھےبھی سمجھ نہیں آرہی‘۔

پیکسٹن کی لاش کو ان کے الٹے ہوئے اور جزوی طور پر ڈوبے ہوئے ٹرک میں دیکھنے والے ریاستی فوجیوں نے کہا تھا کہ تباہ شدہ سڑک پر کوئی رکاوٹ یا انتباہ کے نشانات نہیں تھے۔ مقدمے کے مطابق وہ ایک غیر محفوظ کنارے سے گاڑی چلا کر تقریبا 20 فٹ نیچے گرے۔

نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ پٹرول نے کہا تھا کہ پل کی دیکھ بھال مقامی یا ریاستی حکام نہیں کرتے تھے اور اصل ڈویلپر کی کمپنی تحلیل ہو گئی تھی۔ مقدمے میں کئی نجی پراپرٹی مینجمنٹ کمپنیوں کا نام لیا گیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ پل اور ملحقہ زمین کے ذمہ دار ہیں۔

مقدمے کے مطابق متعدد افراد نے گوگل میپس کو پل کے گرنے کے بارے میں مطلع کیا تھا اور کمپنی پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے روٹ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرے۔

منگل کو دائر کی گئی عدالتی شکایت میں ہکوری کے ایک اور رہائشی کے ای میل ریکارڈ بھی شامل ہیں جنہوں نے ستمبر 2020 میں نقشے کے ”ایڈٹ کی تجویز“ کی خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے کمپنی کو متنبہ کیا تھا کہ وہ ڈرائیوروں کو منہدم پل پر ہدایت دے رہی ہے۔

گوگل کی جانب سے نومبر 2020 میں ای میل کی تصدیق اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ کمپنی کو ان کی رپورٹ موصول ہوئی ہے اور وہ تجویز کردہ تبدیلی کا جائزہ لے رہی ہے، لیکن مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل نے مزید کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

گوگل کے ترجمان جوز کاسٹانیڈا نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ’ہمیں پیکسن خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ہے‘ ہمارا مقصد میپس میں درست روٹنگ معلومات فراہم کرنا ہے اور ہم اس مقدمے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

google

FIR

maps

Wrong Directions