Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شہاز شریف اور مریم نواز ہنگامی طور پر لندن روانہ

شہبازشریف براستہ دوحا اور مریم نواز دبئی سے ہوتے ہوئے لندن کے لئے روانہ ہوئیں
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 12:46pm

سابق وزیراعظم شہبازشریف ہنگامی طور پر لندن روانہ ہو گئے ہیں، جب کہ سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز آج صبح 4 بجے لندن روانہ ہوئی تھیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج صبح 4 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوگئیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کی لندن روانگی سے قبل شہباز شریف سےاہم ملاقات ہوئی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی ہنگامی بنیادوں پر لندن روانہ ہوگئے ہیں، وہ ماڈل ٹاون سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے، اور پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔

شہباز شریف منگل کی صبح ہی لندن سے واپس وطن پہنچے تھے، انہوں نے ایک ماہ لندن میں قیام کیا تھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں۔ مریم نواز آج شام اور شہباز شریف رات کو لندن پہنچیں گے۔

نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعے کو اہم ملاقات ہوگی جس میں پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے علاوہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پارٹی امور آئندہ انتخابات کی تیاریوں، دیگر جماعتوں سے مقامی سطح پر اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر مشاورت ہوگی، شہبازشریف انتخابات سمیت نوازشریف کے کیسز اور دیگر امور پر بریفنگ دیں گے، اور نواز شریف کی واپسی پرعدالتی ریلیف نہ ملنے پر دیگر آپشنز زیرغور ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر استقبال کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوسکا، اور اس حوالے سے شہبازشریف کی تجویز ہے کہ پہلے قانونی پچیدگیاں دورکی جائیں پھر استقبال یا جلسہ کریں۔ گرفتاری پرکارکنان کہیں مایوس نہ ہوجائیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نواز شریف کو اہم معاملات پر نرم موقف رکھنے پرراضی کریں گے۔ اور فوری طور پر نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبالی پروگرام میں تبدیلی کا بھی امکان ہے۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz