Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے ٹی ٹی پی کا کارندہ گرفتار، سر کی قیمت 30 لاکھ روپے ہے

ہ ملزم کے رشتہ دار کے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر ہے۔
شائع 20 ستمبر 2023 08:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے کنواری کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کارندہ گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نصراللہ کا بڑا بھائی مسلم خان ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے ہے، جبکہ ملزم کے رشتہ دار عزیزالرحمان کے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم زخمی دہشت گردوں کو علاج اور رہائشی سہولت فراہم کرتا تھا اور کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز بھی اکٹھا کرتا تھا۔

گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

karachi

CTD

TTP