Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کا بند کیسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کروانے کا فیصلہ

تمام اہم کیسز کا ریکارڈ اکھٹا کر کے جمع کروایا جائے گا، ذرائع
شائع 20 ستمبر 2023 03:00pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد کیسز کا ریکارڈ احتساب عدالت جمع کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نیب میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے دو سے تین دن میں کیسز کا ریکارڈ احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کروانے کا فیصلہ کرلیا، تمام اہم کیسز کا ریکارڈ اکھٹا کر کے جمع کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کو کالعدم دے دیا تھا۔

عدالت نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا جس کے بعد مختلف سیاستدانوں کے خلاف نیب کے مقدمات بحال ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے پلی بارگین سے متعلق ترامیم کالعدم قرار دیتے ہوئے ہوئے نیب کو 7 دن میں ریکارڈ متعلقہ عدالتوں کو بھیجنے کا حکم دے رکھا ہے۔

accountability court

NAB

NAB Court

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

NAB amendment case