Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرمناسب باتوں کے باوجود جماعت اسلامی کے پاس گیا، گورنر سندھ

کراچی کے مفاد کیلئے سب کوساتھ لے کرچلا جائے، کامران ٹیسوری
شائع 20 ستمبر 2023 03:07pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے پاس چل کرگیا، غیرمناسب باتوں کے باوجود جماعت اسلامی کے پاس بھی گیا، مجھے حافظ نعیم کا فون آیا کہ آپ افتتاح نہ کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی کہ کراچی کے مفاد کیلئے سب کوساتھ لے کرچلا جائے، میں نے گورنرہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس بنایا اور عوام کیلئے بہت سارے اقدامات اٹھائے،عوام کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں، عوام کی بھلائی کیلئے مسلسل کام کررہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے ناظم آباد کے پارک کے افتتاح کی دعوت ملی، میرا پہلے دن سےعزم تھا کہ شہریوں کیلئے فیملی پارک ہونا چاہئے، مجھے حافظ نعیم کا فون آیا کہ آپ افتتاح نہ کریں، میں نے کہا کہ مجھے تختی لگانے کا شوق نہیں، میں نے کہ آئیں سب مل کر افتتاح کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے ترقیاتی کام نہ روکے جائیں، کچھ لوگوں کو رمضان میں افطار ڈنر پر بھی اعتراض تھا، ماؤں بہنوں کو چوڑیاں پہنانے پر بھی اعتراض کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ حافظ نعیم صاحب آئیں اور میرے نام کی تختی ہٹا دیں اور عوام کیلئےفیملی پارک بنائیں، فنڈز کی کمی ہوئی تو میں مدد کروں گا۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

MQM Pakistan

kamran tessori