Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”ٹکٹ کے خواہشمند مسلم لیگ ن میں شمولیت کی زحمت نہ کریں“

ن لیگ کی پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے مقامی رہنماؤں سے معذرت
شائع 20 ستمبر 2023 02:49pm

مسلم لیگ نے پارٹی میں شامل ہونے والے سیاستدانوں سے ٹکٹ دینے کی معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ غیر مشروط طور پر کوئی پارٹی میں شامل ہونا چاہے تو دروازے کھلے ہیں۔

مسلم لیگ ن میں شمولیت کے خواہشمند رہنماؤں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ ن لیگ نے پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کو سرخ جھنڈی دکھا دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کے خواہشمند افراد مسلم لیگ ن میں شمولیت کی زحمت نہ کریں، تاہم غیر مشروط طور پر کوئی پارٹی میں شامل ہونا چاہے تو اس کیلئے دروازے کھلے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ہر حلقے میں مسلم لیگ ن پاس اپنے امیدواروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے، ہر قومی و صوبائی حلقے میں ہمارے اپنے رہنماؤں کے مابین ٹکٹ لینے کا مقابلہ ہے، ایسے میں کسی دوسری جماعت سے تعلق رکھنے والے کو کیسے ٹکٹ دی جا سکتی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مخالفت کرنے والوں کے لئے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں۔

lahore

Lahore High Court