Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، ضلع کچہری میں وکلا کا زیرحراست ملزمان پر بہیمانہ تشدد

وکلاء نے ملزمان کو تشدد کے بعد برہنہ کردیا
شائع 20 ستمبر 2023 12:39pm
اسکرین گریب/ آج نیوز
اسکرین گریب/ آج نیوز

ضلع کچہری لاہور میں وکلاء نے زیر حراست ملزمان پر بہیمانہ تشد کرتے ہوئے پولیس کی موجودگی میں برہنہ بھی کردیا۔

تھانہ ساندہ کی پولیس ملزمان سلمان اورعثمان کو لیکرعدالت پیشی پر آئی، تو پیشی کے بعد وکلاء نے مخالفین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے برہنہ کردیا

وکلاء پیشی پر آئے مخالفین کو مارتے رہے اور پولیس تماشہ دیکھتی رہی۔

پولیس حکام نے کہا کہ دونوں ملزمان کو اقدام قتل کے مقدمہ میں پیش کیا گیا، واقعے کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

punjab

Punjab police