Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی پنجاب میں مزید 161 بجلی چوروں کو پکڑ لیا، ترجمان میپکو

بجلی چوروں کی مجموعی تعداد 9746 تک جا پہنچی
شائع 20 ستمبر 2023 12:14pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ترجمان میپکو نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مزید 161 بجلی چوروں کو پکڑ لیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کی مجموعی تعداد 9746 تک جا پہنچی اور 126 نئے مقدمات درج ہونے سے کُل تعداد 3049 ہوگئی ہے۔

ترجمان میپکو نے بتایا کہ مزید 2 افراد کی گرفتاری سے تعداد 235 ہوگئی ہے، مجموعی طورپر 34 کروڑ 41 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

دوسری جانب پاکپتن میں بھی کاروائیاں جاری ہیں، بجلی چوروں کے خلاف 108 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

ایکسین واپڈامحمد علی نے کہا کہ بڑے بجلی چوروں پر بھی ہاتھ ڈالا جارہا ہے جن پر اب تک 82 لاکھ روپے سے زائد جرمانےعائد کیے جاچکے۔

punjab

Multan