Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

نیپرا درخواست پر 27 ستمبر کو سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی
شائع 20 ستمبر 2023 11:29am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: صارفین پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

سرکاری ڈسکوزکےصارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، اس ضمن میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست ماہ اگست کے لئے دائر کی گئی جس پر نیپرا اتھارٹی 27 ستمبر کو سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا کہ اگست میں 15 ارب 47 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی کمپنیوں کو فراہم کیےگئے، اگست میں مہنگے فرنس آئل سے 4.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی جس سے بجلی کی لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 7.60 فیصد درآمدی ایل این جی سے 17.17 فیصد اور 10.26 درآمدی کوئلے سے 4.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے دائر درخواست میں کہا کہ اگست میں جوہری ایندھن سے 12.79 فیصد بجلی پیدا کی، بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے47 پیسے فی یونٹ رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لے، امیر جماعت اسلامی کا مطالبہ

بجلی صارفین ہوجائیں تیار، قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ

خیال رہے کہ اگست کے لئے نیپرا سے بجلی کی ریفرنس لاگت 6 روپے 64 پیسے مقرر تھی۔

nepra

electricity

electricity price

electricity bills