Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان خاتون کا سیاسی پناہ کا حق تسلیم، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ جاری

راحیل عزیزی کیخلاف فارنرز ایکٹ کے تحت درج مقدمہ خارج کردیا گیا
شائع 20 ستمبر 2023 11:04am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان خاتون راحیل عزیزی کا سیاسی پناہ کا حق تسلیم کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے راحیل عزیزی کا سیاسی پناہ کے حق سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ راحیل عزیزی کی جان کو افغانستان میں خطرات لاحق تھے، وہ اپنی جان بچانے کے لیے پاکستان آئی۔

عدالت نے کہا کہ افغان خاتون کو آسٹریلیا کی حکومت ویزہ دے چکی ہے، پاکستان میں درج مقدمے کی وجہ سے افغان خاتون آسٹریلیا نہیں جا سکی، اس صورتحال میں راحیل عزیزی کے خلاف فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے افغان خاتون کے خلاف پاکستانی ویزہ نہ ہونے پر سیکشن 14 فارنرز ایکٹ کے تحت درج مقدمہ درج کیا گیا تھا جسے خارج کردیا گیا ہے۔

FIA

Islamabad High Court

Afghan women

foreigners act