سپریم کورٹ لائیو اسٹریمنگ معاملے پر چیف جسٹس نے 2 رکنی ججز کمیٹی بنادی
سپریم کورٹ لائیو اسٹریمنگ معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فاٸزعیسیٰ نے 2 رکنی ججز کمیٹی بنادی۔
ذراٸع کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر 2 رکنی کمیٹی کے سربراہ جبکہ جسٹس اطہر من اللہ 2 رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
آپ اپنے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، چیف جسٹس کا خواجہ طارق رحیم سے مکالمہ
2 رکنی ججز کمیٹی سپریم کورٹ مقدمات کارروائی براہ راست دکھانے کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرے گی۔
ججز کمیٹی کو ایک ہفتے میں ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی گٸی ہے، جن کی رپورٹ پردوبارہ ججز فل کورٹ اجلاس ہوگا۔
گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم فل کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف سماعت کی جس کی سماعت براہ راست سرکاری ٹی وی سے نشر کی گئی، فل کورٹ میں سپریم کورٹ کے تمام 15ججز شامل تھے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر اپیل پر سماعت صبح 11 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوئی، جو تقریبا 7 گھنٹے 5 تک جاری رہی جبکہ دن بھر جاری رہنے والی سماعت شام کے وقت 6 بج کر 45 منٹ پر ملتوی کردی گئی۔
Comments are closed on this story.