Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساہیوال اور بہاولپور کو چینی شہروں کی بہنیں بنانے کا فیصلہ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی چین میں ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے وائس گورنر اور سیکرٹری آفس آمد
شائع 19 ستمبر 2023 09:56pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی چین کے شہر ین چوان میں ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے وائس گورنر اور سیکرٹری آفس آمد ہوئی، آفس پہنچنے پر محسن نقوی کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے وائس گورنر نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفد کے اعزاز میں ورکنگ ظہرانے کا اہتمام کیا۔

ملاقات میں آئی ٹی، زراعت اور ڈیری ڈویلپمنٹ میں تعاون بڑھانے کا جائزلیا گیا۔

مزید پڑھیں

چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں خصوصی مراعات دی جائیں گی، محسن نقوی

چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، محسن نقوی

ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری لیانگ یانشون سے ملاقات میں میٹ پروڈکشن،ڈیری ڈویلپمنٹ،آئی ٹی اور ڈریپ اریگیشن سسٹم میں چین کی مہارت سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ساہیوال اور بہاولپور کو ننشیا کے شہروں ووزہنگ اورژانگ وی کے سسٹر شہر قرار دینے کا اصولی فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

محسن نقوی نے پرتپاک میزبانی پر وائس گورنر اور سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ اٹل ہے، دورہ چین سے تعاون اور ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تیسری ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

china

lahore

Bhawalpur

Sahiwal

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

china cities