Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ میں شکست، بابراعظم اور شاہین آفریدی میں لڑائی کی افواہوں کا ڈراپ سین

میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ دونوں اسٹارز کے درمیان زبردست زبانی تکرار ہوئی
شائع 19 ستمبر 2023 09:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

ایشیا کپ 2023 میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان زبانی تکرار کے حوالے سے زیر گردش تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افواہوں کے بعد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نےاپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بابر اعظم کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں صرف فیملی کا لفظ لکھا۔

اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی نے کیپشن کے ساتھ دل کا ایموجی بھی بنایا۔

قومی فاسٹ بولر کی جانب سے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر لڑائی کے حوالے سے پھیلنے و الی تمام افواہیں دم توڑگئیں۔

مزید پڑھیں

بیٹنگ میں بابر اعظم ’کنگ‘ ہیں مگر کپتانی ان کے بس کی بات نہیں!

ورلڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کو دی جا رہی ہے؟

ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا

واضح رہے ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں زبردست زبانی تکرار ہوئی ہے۔

india

babar azam

Sri Lanka

Colombo

Shaheen Shah Afridi

pakistan vs sri lanka

ASIA CUP 2023