Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، رحیم یار خان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

کمپنی نے 29 جون 2023 کو کنویں میں 1851 میٹرز تک گہری کھدائی کی، ترجمان اوجی ڈی سی ایل
شائع 19 ستمبر 2023 08:38pm

ملکی پیداوار میں گیس کے شعبے سے اچھی خبر ہے کہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 1/214 ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے 29 جون 2023 کو کنویں میں 1851 میٹرز تک گہری کھدائی کی، ڈونگان فارمیشن میں 1.1 ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل۔

مزید پڑھیں

گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

شمالی وزیرستان: تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا سلسلہ جاری

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے بھاری ذخائر دریافت

ترجمان اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سوئی مین لائم سٹون میں 1.31ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی، دریافت مقامی وسائل کے ذریعے توانائی کی طلب اور سپلائی میں فرق کو ختم کرنے میں نمایاں کردارادا کرے گی ۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل 100فیصد حصہ کے ساتھ ماڑی ایسٹ بلاک کا واحد آپریٹر ہے، کمپنی ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اعلیٰ کارکردگی اور جدت کے حصول کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔

punjab

Gas

rahim yar khan

OGDCL

Exploratory wells