Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا آسان طریقہ، بس فریج اس طرح چلائیں

ایک آسان طریقہ جو بجلی کی بچت کو یقینی بنائے گا۔
شائع 19 ستمبر 2023 08:30pm

بجلی کے زائد بلوں نے عوام کی چیخیں نکالی ہوئی ہیں، حکومت پر تو ہمارا زور نہیں چل سکتا لیکن کچھ طریقے ایسے ہیں جو بلوں میں کافی حد تک کمی کرسکتے ہیں۔

ہمارے گھروں میں کچھ سامان ایسا ہوتا ہے جو حد سے زیادہ بجلی کی کھپت کا باعث بنتا ہے، انہی میں سے ایک ریفریجریٹر (فریج) بھی ہے۔

ویسے تو مارکیٹ میں انورٹر والے فریج بھی آچکے ہیں جو کم بجلی خرچ کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ایک وجہ ایسی ہے جو لاکھ بچت کے باوجود بلوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

فریج کا اوپری خانہ فریزر کہلاتا ہے، جہاں آپ بچا ہوا کھانا، برف یا دودھ وغیرہ جماتے ہیں، لیکن ایک مسئلہ ہے کہ اس خانے میں برف کی ایک تہہ بن جاتی ہے۔

اب دیسی گھروں میں اس برف کو غنیمت جان کر چھوڑ دیا جاتا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ بار بار کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود یہ برف فریزر کو ٹھنڈا رکھے گی، اور ایسا ہوتا بھی ہے۔ لیکن یہ برف بجلی آںے پر کتنی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے شاید یہ آپ کو نہیں معلوم۔

ایک ”زیرو ویسٹ ایکسپرٹ“ نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا کہ صرف دو ملی میٹر برف بجلی کے استعمال میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیتی ہے۔

انہوں نے اس برف کو نکالنے کیلئے ایک برتن میں پانی اُبالا اور اسے 10 منٹ کے لیے فریزر میں چھوڑ دیا، اس کے بعد برف کو کھرچ کر نکال لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فریزر کو صاف ستھرا رکھنا اسے پائیدار بھی بناتا ہے اور بجلی کی کھپت بھی کم کرتا ہے۔

electricity bills

Refrigerator

Deice

Ice In Freezer