Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی نے ابوظہبی ٹی 10 میچ فکسنگ کی تحقیقات میں 8 افراد پر فرد جرم عائد کر دی

چھ افراد عارضی طور پر معطل، جواب دینے کے لیے دو ہفتے کا وقت ہے۔
شائع 19 ستمبر 2023 05:49pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو ابوظہبی ٹی 10 ایونٹ میں میچ فکسنگ کی تحقیقات میں آٹھ کرکٹ کھلاڑیوں اور آفیشلز پر اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

کرکٹ کی گورننگ باڈی نے ایک بیان میں کہا، ’آئی سی سی نے، امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے آٹھ کھلاڑیوں اور آفیشلز پر ٹی 10 لیگ کے شرکاء پر ای سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی مختلف خلاف ورزیوں پر فرد جرم عائد کی ہے۔‘

آئی سی سی نے کہا کہ ’یہ الزامات 2021 میں ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ لیگ اور اس ٹورنامنٹ میں میچوں کو خراب کرنے کی کوششوں سے متعلق ہیں جنہیں روک دیا گیا تھا‘۔

لگائے گئے الزامات کی زد میں بنگلہ دیش کے کھلاڑی ناصر حسین اور ٹیم کے شریک مالکان کرشنن کمار چودھری اور پیراگ سنگھوی بھی ہیں۔

گروپ کے خلاف متعدد الزامات میں میچ فکسنگ، کھلاڑیوں کو بدعنوانی میں ملوث ہونے کے لیے رقم کی پیشکش اور آئی سی سی کی تحقیقات میں تعاون کرنے میں ناکامی شامل ہیں۔

چودھری اور سنگھوی سمیت چھ افراد کو ان کے مبینہ طرز عمل کی وجہ سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے پاس جواب دینے کے لیے دو ہفتے کا وقت ہے۔

ICC

match fixing

T10