Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا

مقدمے میں محمد خان بھٹی اور سابق سیکرٹری سروسز بھی نامزد
شائع 18 ستمبر 2023 11:12pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف محمد خان بھٹی کو غیرقانونی طور پر سیکرٹری لگانے پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں محمد خان بھٹی اور سابق سیکرٹری سروسز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ دینے کے احکامات کیخلاف دائر درخواست مسترد

پرویز الٰہی کا ایک روز راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پرویز الہٰی نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگایا، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی اسپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جاسکتا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے مالی فائدے کے لیے محمد خان بھٹی کو اسپیشل سیکرٹری لگایا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد پرویز الٰہی نے اُس وقت کے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو اپنا پرنسپل سیکرٹری بنایا تھا۔

دوسری جانب چوہدری پرویزالہٰی کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا، پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کو سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا گیا۔

pti

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

anti corruption punjab

mohammad khan bhatti