Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مضحکہ خیز ہے، دفترخارجہ
شائع 18 ستمبر 2023 10:44pm

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے لیے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق غیر ملکی میگزین کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کے الزام پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے لیے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، پاکستان اس بے بنیاد اور من گھڑت خبر کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مشکل لیکن ضروری معاشی اصلاحات کے نفاذ کے لیے اسٹینڈ بائی معاہدے پر ہوئے لیکن ان مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مضحکہ خیز ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے حوالے سے اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، پاکستان کی طرف سے کسی کو کوئی اسلحہ یا گولہ بارود فراہم نہیں کیا گیا، پاکستان کی دفاعی برآمدات ہمیشہ سخت ترین شرائط کے ساتھ ہوتی ہیں۔

foreign office

پاکستان

اسلام آباد

IMF

bailout package

Russia Ukraine War

Mumtaz Zahra Baloch

pakistani weapons

Foreign magazine