Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف جسٹس پاکستان نے رواں ہفتے سماعت کیلئے ججز روسٹر تشکیل دے دیا

سپریم کورٹ کے 5 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2023 08:09am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے رواں ہفتے سماعت کے لیے ججز روسٹر تشکیل دے دیا، سپریم کورٹ کے 5 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس نے روسٹر دو سینیئر ججوں کی مشاورت سے تشکیل دیا ہے۔

سپریم کورٹ کا بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے۔

بینچ نمبر 2 جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مسرت ہلالی، بینچ نمبر 3 جسٹس اعجاز الاحسن جسٹس، منیب اختر اور شاہد وحید، بینچ نمبر 4 جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر اور جسٹس محمد علی مظہر جبکہ بینچ نمبر 5 جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 17 ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

Supreme Court

Justice Qazi Faez Isa

Chief justice Faez Isa

Supreme court roster