Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر انوکھا احتجاج، سینئر وکیل سائیکل پر ملیر کورٹ پہنچے

میں بطور احتجاج سائیکل پر عدالت آیا، مہنگائی نے وکلا کیلئے بھی مشکلات کھڑی کردیں، وکیل
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2023 07:58pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایڈووکیٹ خالد محمود نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سائیکل پر ملیر کورٹ کا رُخ کرلیا۔

کراچی کے ملیر کورٹ میں سائیکل پر پہنچنے والے ایڈووکیٹ خالد محمود کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے وکلا کے لئے بھی مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں بطور احتجاج سائیکل پر عدالت آیا ہوں۔

ایڈووکیٹ خالد محمود نے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ پیٹرول کی سواری ترک کریں اور سائیکل استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب اور دہاڑی دار طبقہ پریشان ہے کہ گھر کا کرایہ دے یا پیٹرول ڈلوائے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ حکمراں طبقے کے لیے پیٹرول اور بجلی مفت ہے، عوام کے لئے سب کچھ مہنگا اور ناپید کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

پشاور: مہنگائی کے ستائے شہریوں نے ’زوبائی سائیکل‘ کااستعمال شروع کردیا

پاکستان میں نئی الیکٹرک موٹر سائیکل، چارجنگ کا مسئلہ حل، 60 سیکنڈ میں دوڑنے کو تیار

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34روپے کا اضافہ کیا تھا۔

بھاری اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331.38 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329.18 روپے ہوگئی۔

petrol price

karachi

Petroleum Division

Pakistan Inflation

Pakistan Poverty