Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مہنگائی نے عوام کیلئے ایک وقت کا کھانا بھی مشکل بنا دیا‘

مہنگائی کی وجہ سے بچوں کی فرمائش پوری نہیں کرسکتے، شہری
شائع 18 ستمبر 2023 07:10pm
تصویر بذریعہ مصنفہ
تصویر بذریعہ مصنفہ

لاہور میں ایک فیملی کے ناشتے کیلئے ڈبل روٹی، انڈے اور بیکری آئٹمز ایک ہزار روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ ’مہنگائی نے عوام کیلئے ایک وقت کا کھانا بھی مشکل بنا دیا ہے‘۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا بڑھیں، ہر شے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی۔

شہری کہتے ہیں سبزی، دالیں اور گوشت تو پہلے ہی خریدنا محال تھا اب بس سے باہر ہوتا جارہا ہے۔

ایک فیملی کیلئے صبح کا ناشتہ ڈبل روٹی انڈے، دودھ اور پاپے لینا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

شہری کہتے ہیں دودھ، دہی اور بیکری آئٹمز اتنے مہنگے ہیں کہ اب بچوں کی فرمائش ہی پوری نہیں کر پاتے۔

مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ انڈے دو سو اسی روپے درجن، بڑی بریڈ دو سو تیس روپے، پاپے دو سو پچیس روپے، جام ساڑھے تین سو روپے، مکھن کی چھوٹی ٹکیہ پچاس روپے، بن ساٹھ روپے اور شیرمال ایک سو دس روپے پر پہنچ گیا ہے۔

lahore

Pakistan Inflation

Pakistan Poverty