Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بلدیہ فیکٹری کیس: حماد صدیقی کو واپس لانے کیلئے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ طلب

بلدیہ فیکٹری میں 259 شہری جاں بحق ہوگئے کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
شائع 18 ستمبر 2023 06:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کو واپس لانے سے متعلق آئندہ سماعت پر چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری یا ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کو پاکستان واپس لانے سے متعلق سماعت کی۔

دوران سماعت وفاقی سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اور ہوم سیکرٹری سندھ طلبی کے باوجود عدالت سے غیر حاضر رہے جبکہ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا، سیکشن افسر، وفاقی وزارتِ داخلہ اور فوکل پرسن ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔

پیش ہونے والے افسران عدالت کو مناسب معاونت فراہم نہ کرسکے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ فیکٹری میں 259 شہری جاں بحق ہوگئے کسی کو اس کا احساس ہی نہیں۔

وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے متعدد الرٹ جاری کیے، وفاقی حکومت نے حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ریڈ نوٹس کب جاری کرائے گئے، اب کیا صورتحال ہے؟ جس پر سیکشن افسر کا کہنا تھا کہ 26 جنوری 2017 کو ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تھے، ریڈ وارنٹ 5 سال کے لیے جاری ہوتے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کا کہناتھا کہ اس کا مطلب ہے کہ جنوری 2022 میں ان کی مدت ختم ہوگئی، وزارت داخلہ کی کارکردگی بہت ناقص ہے بلکہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں، اتنے افراد کی ہلاکت کے معاملے کی اس کے معیار کے مطابق فالو نہیں کیا گیا، فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات کی رپورٹ کون سا محکمہ پیش کرے گا۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ آفس پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چلیں چیف سیکرٹری کو بلایا ہے سب وہی بتائیں گے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری سندھ اور وفاقی سیکرٹری یا ایڈیشنل سیکرٹری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری عملدرآمد کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

سانحہ بلدیہ فیکٹری : عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا کی اپیلیں مسترد، پھانسی کی سزا برقرار

ایم کیو ایم نے سانحہ بلدیہ فیکٹری پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کردیا

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس: ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر تاریخ مقرر

عدالت نے کیس میں ملزمان ایم کیوایم سابق سیکٹر انچارج رحمان بھولا اور زبیر کی اپیلیں مسترد کردیں تھی۔ عدالت نے مفرور ملزم سابق انچارج کراچی تنظمی کمیٹی حماد صدیقی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ دوسرے علاقوں کی نسبت سے ضلع جنوبی میں جرائم کی شرح کم ہے، بیشتر گیسٹ ہاؤسز غیر قانونی ہیں، اس کے لیے لائسنز کی ضرورت ہوتی ہے، جہاں گیسٹ ہاؤسز میں لوگ نشے کا استعمال کرتے ہیں وہاں کارروائی کرتے ہیں، پولیس اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ اور زخیرہ اندوزری کے خلاف بھی کارروائی کر رہی ہے۔

karachi

Sindh High Court

Baldia Town

Baldia Factory Fire

Baldia Garment Factory

justice kk agha

baldia town factory incident

incident baldia town