Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں پولیس اور علاقہ مکینوں کا تصادم، کئی افراد زخمی

پولیس کی جانب سے علاقہ مکینوں پر شیلنگ
شائع 18 ستمبر 2023 03:34pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور علاقہ مکینوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت کے نواحی علاقے میں قبضہ مافیا کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن ہوا، اس دوران وفاقی پولیس اور علاقہ مکین آمنے سامنے آئے۔

پولیس اور علاقہ مکینوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچی جس کی جانب سے شہریوں پر شیلنگ کی گئی۔

اسلام آباد

CDA

islamabad police