Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ’حادثہ ’ نشر کرنے کی مشروط اجازت دے دی

موٹروے ریپ کیس کی متاثرہ خاتون کے تحفظات پر پیمرا نے پابندی عائد کردی تھی۔
شائع 18 ستمبر 2023 03:27pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس سے مماثلت کی بناء پر پیمرا کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

موٹروے ریپ کیس کی متاثرہ خاتون کی جانب سے جیو ٹی وی نشرکیے جانے والے اس ڈرامہ سیریل کے خلاف سوالات اٹھائے جانے کے بعد پیمرا نے پابندی عائد کردی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ن اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈرامے کی پانچویں قسط میں اگر ریپ سین ہے تو پروڈیوسر/ ڈائریکٹر اسے دوبارہ نشر نہ کرنے کا بیان حلفی دیں گے ۔

عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈرامہ نشر کرنے سے روکنے کا پیمرا کا 30 اگست کا پنوٹیفکیشن معطل کردیا۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر2020 کو پیش آنے والے اس واقعے میں لاہورکے قریب موٹر وے پررات کے وقت دو افراد نے لوٹ مار کے بعد گاڑی چلانے والی خاتون کا ریپ اس کے بچوں کے سامنے کیا تھا۔

موٹروے ریپ، ڈرامے نے متاثرہ خاتون کے زخم ادھیڑ دیئے، فریحہ ادریس

اگست کے اختتام پراپنی ایکس پوسٹ میں یہ معاملہ اٹھانے والی ٹی وی اینکر فریحہ ادریس نےبتایا تھا کہ ریپ کیس کی متاثرہ خاتون نے انہیں فون کیا ہے اور وہ ڈرامہ ’حادثہ‘ دیکھ رک شدید کرب سے گزررہی ہیں۔

فریحہ نے ناظرین سے کہا تھا کہ وہ بغیر اجازت یہ ڈرامہ بنانے پر اسے پیمرامیں رپورٹ کریں تا کہ اس پر پابندی عائد کی جائے۔

بعد ازاں اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے وضاحت سامنے آئی تھی۔

Islamabad High Court

PEMRA

Hadsa