Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ دنیا کا بدترین قانون بھی ہو سکتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ہمارا وقت بہت قیمتی ہے، جج نہ بنیں دلائل دیں، چیف جسٹس کا وکیل سے مکالمہ
شائع 18 ستمبر 2023 03:37pm

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل امتیاز صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ دلائل دینا ہی نہیں چاہتے، آپ جج نہیں ہیں، آپ درخواست پر دلائل دیں۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نظرثانی اپیل نے تو سپریم کورٹ کے اختیار کو بڑھا دیا ہے، پارلیمنٹ بہتری لانا چاہ رہی ہے تو سمجھ کیوں نہیں رہے، اگر یہ برا قانون ہے تو آئین کے مطابق بتائیں۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہمیں ڈرائیں نہیں آپ وضاحت دیں، وکیل کا کام ہے کہ بتائے کون سے صفحے پر کیا لکھا ہے، سپریم کورٹ قانون سے بالاتر ہے یہ کہاں لکھا ہے، I, Me and Myself اس کو یہاں استعمال نہ کریں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ دنیا کا بدترین قانون بھی ہو سکتا ہے، آرٹیکل 184/3کے تحت دیکھیں گے، آرٹیکل 184/3 تو عوامی مفاد کی بات کرتا ہے، آپ بتائیں اس آرٹیکل کے تحت یہ درخواست کیسے بنتی ہے، میں اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کروں گا، سپریم کورٹ میں57 ہزار کیسز التوا کا شکار ہے، ہمارا وقت بہت قیمتی ہے، آپ ہرسوال کا جواب نہ دیں صرف اپنے دلائل دیں، آپ بتا دیں کون سا بنیادی حق متاثر ہوا ہے۔

چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ امتیاز صاحب لگتا ہے آپ دلائل دینا ہی نہیں چاہتے، آپ جج نہیں آپ دلائل دیں، نظرثانی اپیل نے تو سپریم کورٹ کے اختیار کو بڑھا دیا ہے، ہمیں ڈرائیں نہیں آپ وضاحت دیں۔

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court Review of Judgements and Orders Act 2023

CJ Faez Isa