Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوئی گیس اور کے الیکٹرک بورڈ میں میئر و کمشنر کراچی کی نمائندگی ہونی چاہئے، مرتضیٰ وہاب

پانی کی فراہمی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، میئر کراچی
شائع 18 ستمبر 2023 03:09pm
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب۔ فوٹو — فائل
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب۔ فوٹو — فائل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سوئی گیس اور کے الیکٹرک بورڈ میں میئر و کمشنر کراچی کی نمائندگی ہونی چاہئے۔

ابراہم حیدری میں فٹ بال گراونڈ کے افتتاح کے موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ ماضی میں تباہ حال فٹبال گرائونڈ کا افتتاح ہے، پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدہ کیا اسے پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ گرائونڈ بنانے کا مقصد صرف عام لوگ کو فائدہ پہنچانا ہے، پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو نے یہ گرائونڈ کی صورت میں خوبصورت تحفہ دیا، ہم تنقید نہیں کام کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم تمام ٹائونز میں کام کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کی سربراہی میں بہتری کا سفر جاری رہے گا، البتہ کے الکٹرک اور ایس ایس جی سی کے بورڈ میں میئر اور کمشنر کو نمائندگی دی جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، اگر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی آپس میں الزامات عائد کریں گے تو عوامی مفاد کا کام نہیں ہوسکے گا۔

karachi

Murtaza Wahab

SSGC

Jamat e Islami

K-Electric

Pakistan People's Party (PPP)