Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آر ٹی ایس سے سبق سیکھا، الیکشن کے نتائج تین سسٹمز سے آئیں گے، الیکشن کمیشن

عام انتخابات 2023 کیلئے الیکشن کمیشن میں الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سسٹم قائم
شائع 18 ستمبر 2023 01:32pm
الیکشن کمیشن آف پاکستان۔ فوٹو — فائل
الیکشن کمیشن آف پاکستان۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سسٹم قائم کردیا گیا۔

اسپیشل سیکرٹری عاصم حسین نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ الیکشن ڈے پر مختلف لیولز سے ڈیٹا آرہا ہوگا جس پر فیڈ بیک دیا جائے گا اور فیصلے ہوں گے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو سعد علی نے کہا کہ مانیٹرنگ سسٹم 24 گھنٹے کام کرے گا، کنٹرول روم صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی قائم کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ الیکشن سے پہلے اور بعد میں ہوتی ہے، سسٹم میں مزید بہتری لائیں گے اور ڈیٹا اینالسٹس بھی ہائر کریں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جب رزلٹ آئیں گے تو مانیٹرنگ سافٹ ویئرکا خود بخود پتہ چل جائے گا، 2018 اور 2023 میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، آر ٹی ایس کی وجہ سے ہم نے سبق سیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کا اقدام چیلنج

نگران حکومت الیکشن میں رکاوٹ نہیں بنے گی، اعلان جلد ہوگا، انوارالحق کاکڑ

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکی رزلٹ مینیجمینٹ سے متعلق واضح ہدایات ہیں، ہم صرف ایک سسٹم پر انحصار نہیں بلکہ تین مختلف سسٹمز کے تحت انتخابی نتائج آئیں گے۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023