Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سویڈن: ائر پورٹ میں متعدد ماحولیاتی کارکن داخل، 17 گرفتار

فلائٹ آپریشنز معطل کرنے کی کوشش
شائع 18 ستمبر 2023 11:47am
تصویر: نمائندہ/آج نیوز
تصویر: نمائندہ/آج نیوز

سویڈن کے ایک ائر پورٹ میں متعدد ماحولیاتی کارکن داخل ہوگئے اور فلائٹ آپریشنز کو معطل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دارالحکومت اسٹاک ہوم کے بروما ائر پورٹ میں کئی ماحولیاتی کارکن داخل ہوئے، جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ ماحولیاتی کارکنوں نے ایک ہوائی جہاز پر سُرخ رنگ کا اسپرے بھی کر دیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری متاثرہ ائر پورٹ پر پہنچ گئی ہے اور اب تک 17 کے قریب ماحولیاتی کارکن گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ متاثرہ فلائٹ کو سویڈن کے مرکزی ارلانڈا ائرپورٹ کی جانب منتقل کر دیا، ان کا مطالبہ ہے کہ سویڈن میں تمام پرائیویٹ جٹس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں اتوار کے روز ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل پڑے، ان کا مطالبہ تھا کہ کوئلے، تیل اور قدرتی گیس کی وجہ سے ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکا جائے۔

مظاہرین نےامریکی صدر پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیل اور گیس کے نئے منصوبوں کو بند کرکے موسمیاتی ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے۔

climate change

Sweden