Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ: سیاحتی، وزٹ یا اسٹوڈنٹ ویزے پر جانیوالوں کیلئے بُری خبر

برطانوی حکومت نے اہم اعلان کردیا
شائع 18 ستمبر 2023 10:47am
برطانوی پرچم - تصویر: پکسل/ فائل
برطانوی پرچم - تصویر: پکسل/ فائل

اگر آپ برطانیہ جانے کی تیار کر رہے ہیں تو آپ کے لیے ایک بُری خبرہے کہ برطانوی محکمہ داخلہ نے سیاحتی، وزٹ یا سٹوڈنٹ ویزے پر جانے والوں کے لیے ویزا فیس میں اضافہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ویزہ فیس میں اضافے کا اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے چھ ماہ سے کم وزٹ ویزا کی فیس میں 15 اور اسٹوڈنٹ ویزہ فیس میں 127 برطانوی پاؤنڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اضافے کے بعد برطانیہ کے چھ ماہ سے کم وزٹ ویزے کی فیس 115 اور اسٹوڈنٹ ویزے کی فیس 490 برطانوی پاؤنڈ ہوجائے گی۔

‏محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ورک اور وزٹ ویزوں کی فیس میں 15 فیصد، جبکہ ترجیحی، اسٹوڈنٹ اور اسپانسر ویزوں کی فیس میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وزٹ اور اسٹوڈنٹ ویزا فیس میں تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد نافذ ہو جائے گی۔

United Kingdom

Student Visa

Visa Application