Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے جانفشانی سے کام کرنا چاہیے، انوارالحق کا افغان عبوری وزیر اعظم کو خط

نگراں وزیراعظم نے ملا محمد حسن اخوند کو لکھا کہ ہم پڑوسی اور بھائی ہیں۔
شائع 17 ستمبر 2023 10:48pm

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے افغان عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کو خط لکھا ہے جس میں قریبی پڑوسی ملک سے متعلق مثبت خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم نے خط میں مشترکہ چیلنجوں پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انوارالحق کاکڑ نے لکھا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، ان تعلقات کی جڑیں مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑی ہوئی ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے ملا محمد حسن اخوند کو لکھا کہ ہم پڑوسی اور بھائی ہیں۔ میں سیاسی، سلامتی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہوں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ علاقائی تجارت اور روابط میں اضافہ عوامی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے جانفشانی سے کام کرنا چاہیے۔

Letter

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Afghan Prime Minister Mullah Muhammad Hasan Akhund