Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت میں پولیس پر مقامی افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار زخمی

پولیس نے مقامی لوگوں سے اسلحہ لینے کی کوشش کی جس پر تلخ کلامی ہوئی۔
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2023 10:31pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

لکی مروت میں پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

لکی مروت میں تھانہ سرائے گمبیلا کے حدود بچکن احمد زئی کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی جس میں اے ایس آئی سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں پی ایس آئی آصف اقبال، کانسٹیبل حبیب الرحمن، کانسٹیبل جاوید خان شامل ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو اشتہاریوں کی اطلاع ملی جس پر پولیس پارٹی نے کارروائی کی۔ اس دوران پولیس پر فائرنگ کی گئی جس سے پی ایس آئی سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق احمد زئی لوانگ خیل میں 10 سالہ بچے کے حادثاتی طور پر فائرنگ لگنے سے جاں بحق ہونے پر صلح کے لئے جانے والے مشران کو راستے میں پولیس نے روک لیا۔

پولیس نے مقامی لوگوں سے اسلحہ لینے کی کوشش کی جس پر تلخ کلامی ہوئی جس کے باعث پولیس نے فائرنگ کی۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

firing

خیبر پختونخوا

KPK Police