Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حسن علی سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

نئے باؤلر کی کارکردگی ثبوت کیلئے پیش
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2023 09:03am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی سے ان کی کارکردگی کی بنا پر استعفیٰ مانگ لیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کا ایک قیمتی اثاثہ مانے جانے والے نسیم شاہ کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بازو میں انجری کے باعث وہ ورلڈ کپ 2023 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے اور اسی سلسلے میں ارشد اقبال، محمد عامر، حسن علی و دیگر کے نام زیرِ گردش ہیں۔

حسن علی سے استعفے کا مطالبہ کرنے والا شخص ایک ٹوئٹر صارف تھا جس نے ”ایکس“ پر پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور قلندر اور پشاور زلمی ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر ارشد اقبال باؤلنگ کر رہے ہیں۔

صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ، ’دیکھیے یہ کتنے بہترین ایکسٹرا باؤنس کرواتے ہیں، مشکل باؤلنگ کروا کر کس طرح بیٹر کو رنز بنانے میں دشواری ہورہی ہے، جبکہ حسن تو آتا ہی بیٹر کو سیٹ کرنے کیلئے ہے۔‘

صارف نے مزید لکھا کہ ’برائے مہر بانی حسن علی آپ وائٹ بال کرکٹ سے استعفے کا اعلان کر دیجیے، ہمیں ذلیل نہیں ہونا ایک اور ورلڈ کپ میں۔‘

جس پر استعفے کا مطالبہ کرنے والے شخص کو دلچسپ جواب دے کر حسن علی نے اپنی حاضر جوابی کی ایک اور مثال قائم کردی۔

مزید پڑھیں

پہلا کرکٹ ورلڈکپ کب اور کہاں کھیلا گیا، فاتح کون سی ٹیم رہی؟

ایشیا کپ فائنل : سری لنکا نے بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ورلڈ کپ: قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے انضمام الحق ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کریں گے

حسن علی نے پوسٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا، ’اس میں کوئی شک نہیں کہ ارشد ایک بہت بہترین باؤلر ہیں لیکن میں کیوں استعفیٰ دے دوں، میں تو صرف 29 سال کا جوان لڑکا ہوں۔‘

فاسٹ باؤلر کے اس جواب مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

hassan ali

Retirement

world cup 2023

World Cup Squad