Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا کپ بھارت کے نام، سری لنکا کو بدترین شکست

محمد سراج نے 6 وکٹیں حاصل کرکے سری لنکن بیٹنگ لائن تباہ کی
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2023 05:57pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / بی سی سی آئی
فوٹو ــ ٹوئٹر / بی سی سی آئی

بھارت نے سری لنکا کو بدترین شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ میں بھارتی بولرز نے سری لنکن ٹیم کو 16ویں اوور میں 50 رنز پر ڈھیر کیا اور پھر باآسانی ہدف پورا کرلیا۔ محمد سراج نے 6 وکٹیں حاصل کرکے سری لنکن بیٹنگ لائن تباہ کی۔

سری لنکا کی بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی، محمد سراج نے آئی لینڈرز کو بیٹنگ ہی بھلا دی۔

سری لنکا کا 51 رنز کا ہدف ٹیم بھارت نے با آسانی حاصل کرلیا۔ ایشان کشن اور شبمن گل نے بھارت کی طرف سے اننگ کا آغاز کیا اور ساتویں اوور میں ٹیم کو 10 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔

بھارتی اوپنر ایشان کشن 23 اور شبمن گل 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

فائنل میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ناقص پرفارمنس کی وجہ سے غلط ثٖابت ہوا۔

بارش کی وجہ سے فائنل میچ تاخیر سے شروع ہوا لیکن جب میچ کا آغاز ہوا تو بھارتی بولرز نے عمدہ لائن اور لنتھ سے بولنگ کرائی اور سری لنکا کو آؤٹ کلاس کردیا۔

سری لنکا کے کپتان سمیت 5 بیٹسمین صفر پر آؤٹ ہوئے ۔

کوشل مینڈس نے 5 رنز بنائے، پاتھم نسانکا نے 2، دھننجایا ڈی سلوا 4، ڈونتھ ویلالجے 8 اور پرمود مدوشن 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

آئی لینڈرز کی جانب سے کوشل مینڈس سب سے زیادہ 17 رنز اور دُشان ہمانتھا 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی طرف سے محمد سراج نے شاندار بولنگ کراتے ہوئے 6 سری لنکن بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 اور جسپریت بمرا نے ایک شکار کیا۔

اس سے قبل کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کو روکتے ہوئے گراوںڈ اسٹاف نے پچ، آؤٹر سرکل کو ڈھانپ دیا تھا۔

میچ سے قبل سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے لیے پیچ سازگار ہے، پیچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے میں کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے بیٹنگ کرتے۔

Sri Lanka

Indian cricket team

ASIA CUP 2023