Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

نگران وزیرِ اعظم 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے

انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2023 10:50pm
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — فائل
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — فائل

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ امریکا کے 5 روزہ دورے کیلئے روانہ ہوگئے جبکہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی لندن سے وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔

نگران وزیرِ اعظم نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب اور موسمیاتی تبدیلی پر کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔

نگران وزیر خارجہ لندن سے وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

سفارتی ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران سائیڈ لائنز پر دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران وزیرخارجہ او آئی سی کشمیر کانٹیکٹ گروپ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس 21 ستمبر کو ہوگا۔

نگران وزیر خارجہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر کمیٹی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، حق خود ارادیت کمیٹی، کلچر اینڈ پیس کمیٹی میں پاکستان کی قرار دادیں متوقع ہیں۔

جلیل عباس جیلانی یواین جی اے اجلاس کی سائیڈ لاینز پر ایس سی او وزراتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

نگران وزیرخارجہ ، نگران وزیراعظم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئیں گے، بلکہ جلیل عباس جیلانی مزید 2 روز امریکا میں قیام کریں گے۔

United Nations

USA

JALIL ABBAS JILANI

Anwaarul Haq Kakar