Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے کوٹ ادو میں سپرد خاک کیا گیا
شائع 16 ستمبر 2023 11:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

کوئٹہ کےعلاقے ولی تنگی میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ آبائی علاقے کوٹ ادو میں ادا کردی گئی جبکہ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہید صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ آبائی علاقےکوٹ ادو میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید قیصر رحیم کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام، شہید کے عزیز واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے حوصلے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ میں ولی تنگی کے قریب سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوا۔

rawalpindi

ISPR

pakistan army

security forces

quetta

Funeral

kot addu

security forces operation

qaiser rahim