Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

راجہ ریاض کی ن لیگ میں شمولیت، نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

مسلم لیگ (ن) انتخابات سے بھاگتی تو نوازشریف وطن واپس نہ جاتے، راجہ ریاض
شائع 16 ستمبر 2023 08:23pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / ن لیگ
فوٹو ــ ٹوئٹر / ن لیگ

قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

لندن میں راجہ ریاض نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

راجہ ریاض کی لیگی قیادت سے ملاقات کے موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاء اللہ تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے بتایا کہ سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ن لیگ نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ راجہ ریاض احمد نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے، الیکشن 15 فروری سے ایک ہفتے پہلے یا بعد میں ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں نوازشریف کا زبردست استقبال ہوگا، قائد ن لیگ کا اپنا ووٹ بینک ہے۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگتی تو نوازشریف وطن واپس نہ جاتے۔

Nawaz Sharif

Raja Riaz

general elections 2023