Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان واپسی کیلئے نواز شریف کو قانونی ٹیم سے کلیئرنس مل گئی

نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل پر کوئی مشکلات درپیش نہیں، قانونی ٹیم
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 09:27pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

ایک طرف پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کر رہی ہے، وہیں لندن میں ہوئے ایک اہم اجلاس میں قانونی ٹیم نے نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی ہے۔

اجلاس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف، سابق وزیراعظم اور جماعت کے صدر شہباز شریف، سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز ملک، عطا تارڑ اور اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز لندن روانگی کیلئے تیار

اس دوران ن لیگ کی قانونی ٹیم، اعظم نذیرتارڑ اور امجد پرویز ملک نے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکاء کو نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا ’ہمارے پاس قیادت بھی ہے، ایجنڈا، ٹیم اور اخلاص وعزم بھی ہے‘

قانونی ٹیم نے بتایا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، انہیں پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل پر کوئی مشکلات درپیش نہیں۔

دوسری جانب ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی لندن روانگی کیلئے تیار ہیں اور اب نواز شریف کے ساتھ ہی واپس آئیں گی۔

انہوں نے لندن روانگی سے قبل نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کو اہم ذمہ دریاں سونپی ہیں۔

لیگی رہنما چوہدری تنویر کا کہنا تھا کہ قیادت نے فیصلہ کیا ہے نوازشریف لاہور لینڈ کریں گے۔

اس حوالے سے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی قیادت اور کارکن قافلوں کی صورت میں لاہور جائیں گے، 21 اکتوبر کو راولپنڈی کو دلہن کی طرح سجائیں گے۔

Nawaz Sharif

Returning Pakistan