Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ: 2 ماہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن کروانے کا حکم جاری

سندھ ہائیکورٹ نے مذکورہ سوسائٹی سے متعلق تمام درخواستوں کو نمٹا دیا
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 06:31pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے پوسٹ آفس ورکرز ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2 ماہ میں الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے معزز جسٹس عقیل احمد عباسی اور معزز جسٹس مبین لاکھو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے پاکستان پوسٹ آفس ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی 36 اے میں الیکشن کروانے سے مطلق ایڈوکیٹ عامر عزیز خان کی درخواست پر 2 ماہ میں الیکشن کرواکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے مذکورہ سوسائٹی سے متعلق تمام درخواستوں کو نمٹا دیا۔

عدالت عالیہ نے الیکشن کمشنر کی جانب سے مرتب کی ہوئی عارضی ووٹر لسٹوں کی بنیاد پر ہی الیکشن منعقد کروا کر رپورٹ ایم آئی ٹی II کو جمع کروانے کا حکم جاری کیا۔

جبکہ ایڈمنسٹریٹر اقبال چنہ کو صرف عدالت کی جانب سے مقررہ الیکشن کمشنر جناب عبدالجلیل زبیدی کی معاونت کرنے اور سوسائٹی کا تمام ریکارڈ حوالے کرتے ہوئے سوسائٹی ممبران کی معاملات میں مداخلت سے روک دیا۔

عدالت نے ممبران کو اپنے ملکیتی اور دیگر تنازعات کو کوآپریٹو کورٹ میں طے کروانے کا حکم بھی جاری کیا۔

karachi

Election

Sindh High Court

Election date

Post Office Workers Housing Society