Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکا کا اہم بالر ایشیا کپ فائنل سے باہر

ٹاپ آرڈر بلے باز سہان آراچیگے اسکواڈ میں شامل ہوں گے
شائع 16 ستمبر 2023 03:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سری لنکا کا اہم بولر بھارت کے خلاف ایشیا کپ فائنل کے اہم مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈاسن شناکا نے کولمبو میں میڈیا نماندگان کو بتایا کہ اسپن گیندباز مہیش تھیکشنا اہم انجری کے باعث ایشیا کپ فائنل کے لئے فٹ نہیں ہیں م سے باہر ہوگئے ہیں۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق 23 سالہ مہیش تھیکشنا پاکستان کے خلاف سُپر فور مرحلے کے فیصلہ کن میچ کے دوران سیدھے پاؤں کے ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگی تھی۔

تھیکشنا نے ایشیا کپ کے پانچ میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی ہیں جنہوں نے تیز گیند باز ماتھیشا پتھیرانا اور ساتھی اسپنر ڈونیتھ ویلاج کے ساتھ نوجوان بولنگ اٹیک کو سہارا دیا۔

سری لنکا کرکٹ نے کہا ہے کہ تھیکشنا کی جگہ ٹاپ آرڈر بلے باز سہان آراچیگے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والی سری لنکا کی ٹیم 11ویں بار ایشیا کپ فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اس کے پاس اپنا ساتواں ٹائٹل جیتنے کا موقع ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے خلاف 17 ستمبر بروز اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Sri Lanka

ASIA CUP 2023

Sri Lanka vs India

sri lanka cricket team