Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر شہری سائیکل کو ترجیح دینے لگے

شہرمیں سائیکلوں کا کاروباردوگنا ہونے سے قیمتیں بھی بڑھنے لگی
شائع 16 ستمبر 2023 03:48pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر سفید پوش اور کم آمدنی والے افراد نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی سواری کم کرتے ہوئے سائیکل کو ترجیح دینے لگے جس سے سائیکل کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان اور آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں۔

سفید پوش کم آمدنی والے شہریوں نے گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور رکشہ مسافر ویگنوں کے اخراجات سے بچنے کے لئے سائیکلوں کو ترجیح دینے لگے۔ شہرمیں سائیکلوں کا کاروباردوگنا ہونے سے قیمتیں بھی بڑھنے لگی ہیں۔

کوئٹہ میں باہر سے جاپان، چین، دبئی سے سے آنے والی دیدہ زیب اور پائیدار سائیکلوں کی قیمت 20 ہزار سے لے کر ڈھائی تین لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ سائیکل خریدنے والے کہتے ہیں کہ خرچے کی بچت کے ساتھ ساتھ بہترین ورزش بھی ہیں۔

مہنگائی بڑھ جانے کے بعد سائیکلوں کی خریداری سے شہر میں سائیکلوں کی بند دوکانیں بھی دوبارہ آباد ہو چکی ہے، سائیکل کا پہیہ چلنے سے سائیکل کی مقبولیت بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔

petrol price

بلوچستان

quetta

Petrol