Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد نیب کا اہم اجلاس طلب

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اکبر تارڑ کو قائم مقام پراسکیوٹر جنرل نیب تعینات
شائع 16 ستمبر 2023 03:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: نیب ترامیم کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نیب کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا۔

چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد پیر کو اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں نیب ترمیمی ایکٹ کے ذریعے بند کیے گئے نیب کیسز کے ریفرنسز دوبارہ احتساب عدالت کو بھیجنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

نیب نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اکبر تارڑ کو قائم مقام پراسکیوٹر جنرل نیب تعینات کردیا ہے، یہ عہدہ نیب اصغر حیدر کے مستعفی کے ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیب آرڈیننس میں کون کون سی ترامیم کی گئی تھیں؟

نیب ترامیم کالعدم قراردینے سے کس کس کیخلاف مقدمات بحال ہوں گے

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی جس کے بعد مختلف سیاستدانوں کے خلاف نیب کے مقدمات بحال ہوگئے ہیں۔

NAB

اسلام آباد

DG Nab

NAB amendment case