فاطمہ فرڑو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار
خیبرپور کی حویلی میں زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کی جانے والی گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ فاطمہ فرڑو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج شام یا کل تک پولیس کے حوالے کی جائے گی۔
لیبارٹری ذرائع کے مطابق بچی کے سر اور سینے پر چوٹیں لگنے سے موت ہوئی جب کہ ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ہمیں موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ 16 اگست کو خیرپور میں واقعہ پیش آیا، جہاں بااثر پیر کی حویلی میں 10 سالہ بچی فاطمہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، بچی کی لاش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
رانی پور میں 10 سالہ فاطمہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مکمل، لاش پر تشدد کے نشانات
رانی پور ملازمہ تشدد کیس کی ہولناکیاں، ’مجھے ہنساؤ، ناچو، آپس میں لڑو‘
یاد رہے کہ 19 ستمبر کو میڈیکل بورڈ نئے فاطمہ فرڑو کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا جب کہ پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم کی نشاندہی پر فاطمہ کا علاج کرنے والے ڈسپنسر کو گرفتار کیا تھا۔
Comments are closed on this story.